Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
حیدرآباد رینج کے ایس ایس پی/ایس پی سے کرائم میٹنگ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت عباس کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی ، ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز ، ایس ایس پی مٹیاری سید اصغر علی شاہ ، ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان ، ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبد الخالق ، ایس ایس پی بدین شیراز نذیر ، ایس ایس پی ٹنڈو الہیار ابریز علی عباسی ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ ، ایس پی کمپلین حیدرآباد رینج طاہر احمد نورانی اور ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی ائے کرائم سرکل حیدرآباد سید وصی حیدرنے شرکت کی
اجلاس کے آغاز میں ایڈیشنل ڈائیریکٹر ایف آئی ائے کرائم سرکل حیدرآباد سید وصی حیدرنے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج اجلاس میں موجودایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قتل کی واردتوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اپنے اپنے اضلاع میں زیر التوا DNA، بیلسٹک اور کیمیکل رپورٹس کے جمع کرانے کو یقینی بنائیں انہوں نے نار کوٹکس،مضر صحت مین پوری، ماوہ، گٹکا، شراب اور دیگر ممنوعہ اشیا کے خلاف بھرپور کریک ڈوان کرنے اور منظم جرائم میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس گشت،ٹیکنیکل سوئپنگ، ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن، رینڈم/سرپرائز اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ پکٹنگ ناکہ بندی سمیت تمام سیکیورٹی میئرز بروئے کار لانے اور مفرور ، اشتہاری، مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں جیسے جملہ امورپربھی زور دیا گیا۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے تمام ایس ایس پیز کو اپنے اپنے اضلاع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کے احکامات بھی دیئے جبکہ مال خانے میں موجود تمام دھماکہ خیز مواد کو محفوظ مقام پر منتقلی اور کلیئرنس سرٹیفیکٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے جانے کے بھی احکامات جاری کیے ۔