Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
Yume Shuda Program
*جیکب آباد : 04 اگست 2024*
*پریس ریلیز*
👈 *شھید زندہ ہیں انہیں مردہ نہ کہو، وہ اپنے حصے کا رزق کھاتے ہیں (مفہوم القرآن)*
👈 *شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے*
👈 *04 اگست 2024 یوم شہداء کے موقع پر جیکب آباد پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شادی حال میں یوم شہدا پروقار تقریب منعقد کی گئی*
👈 *تقریب کا آغاز تلاوت کلام اور حمد و ثناء نعت شریف اور قومی ترانے سے کیا گیا*
👈 *جیکب آباد پولیس کے شہدا کی فیمیلز نے یوم شہدا پولیس پروگرام میں شرکت کی*
👈 *ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور احمد مری، ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ، چیمبرز آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی اور جیکب آباد پولیس کے شہدا کی فیمیلز نے یادگار شہداء پہ پھول چڑھائے اور شمعیں روشن کیں.*
👈 *ڈپٹی کمشنر جیکب آباد جناب ظہور احمد مری اور ایس ایس پی صاحب جیکب آباد سید سلیم شاہ صاحب نے استقبالیہ تقریر کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا*
👈 *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ صاحب شہیدوں کے ورثاء کے ساتھ ملے انکے مسائل وغیرہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا*
👈 *یوم شہدا کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ، میجر آئی ایس آئی ، چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی ، لعل چند سیتلانی سمیت شہرر کے معززین، سول سوسائٹی ، میڈیا پرسنز ، و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی*
👈 *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ صاحب کی جانب سے شہدا کی فیمیلیز کیلئے شادی حال میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا*
👈 *یوم شہدا کی تقریب میں ضلع جیکب آباد پولیس کے سینئر افسران ڈی ایس پی سٹی گل حسن تھیبو ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شاہزمان بیگ ڈہر ، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل رحمت اللہ گولو، ڈی ایس پی گڑھی خیرو محسن رضا چانڈان ، انچارج ڈی آئی بی انیس احمد سومرو ، ہیڈ پولیس اکاؤنٹنٹ عبدالکریم ویسر ، انچارج ویلفیئر روشن علی کٹو انچارج سی سی ٹی وی اصغر علی منگی ، انچارج پی آر او عرفان علی کٹو سمیت دیگر پولیس کے جوانوں اور منسٹریل اسٹاف نے شرکت کی.*
👈 اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد جناب ظہور احمد مری اور ایس ایس پی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہیدوں نے اپنے جان کے نذرانے پیش کرکے معاشرے میں امن کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا.
👈 آج کا دن منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے شھداء کے ورثاء و لواحقین کو یہ باور کرایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں. *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ*
👈 شہداء پولیس کے لواحیقین کی ہر جائز اور ممکنہ مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ*
👈 سندھ پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے اللہ ہمارے شہداء کے درجات بلند کرے اور تمام خاندانوں کو صبر عطا کرے. *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ*
👈 پولیس شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت جیکب آباد سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امن و امان قائم ہے. *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ*
👈 آج کا دن یوم شہداء کے طور پر پورے ملک میں منایا جا رہا ہے اس دن کے کچھ مقاصد ہیں جو کہ ان کے ورثاء کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم انہیں بھولے نہیں ہیں۔اسکے علاوہ آج کا دن ہمیں سندھ پولیس کے ان بہادر جوانوں اور جانبازوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں عوام کی جان و مال کے دفاع کی نظر کر دیں. *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ.*
👈 قانون کی بالادستی ہو یا امن وامان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر سے مقابلہ، ہر محاز پہ پولیس فورس کے بہادر جوان اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ پہ ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے آئے ہیں. *ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ*.
👈 انشاء اللہ شھداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی، ہمارے شھداء ہمارا فخر ہیں اور سندھ پولیس شھداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ *ایس ایس پی جیکب آباد*
*شہداء سندھ پولیس زندہ باد*
*سندھ پولیس پائندہ باد*
ترجمان جیکب آباد پولیس