Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جلوس کے مقررہ کردہ راستوں اور ٹریفک ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے *800* ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے، ہیوی ریکوری وہیکلز اور موبائل ورکشاپ بھی موجود رہی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ، کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوس کی مکمل نگرانی جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے کیمروں کے ذریعے بھی جاری۔

جلوس کے منتظمین نے ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

"آپ کے سفر میں ہمسفر – کراچی ٹریفک پولیس"


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.