Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
مورخہ 03 نومبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو *18586* چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کراچی
مورخہ 02 نومبر 2024 انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن صاحب کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں مہم کے دوسرے فیز کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو *19,247* چالان جاری کیے ہیں۔
فینسی جعلی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو حسب قانون ضبط کیا جارہا ہے اور ڈرائیور کے خلاف حسب قانون مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر گورنمنٹ سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں رنگین شیشوں کا استعمال اور پولیس فلیش لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
ترجمان کراچی...
مورخہ 02 نومبر 2024 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کا گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل بابر برکت کے لیے آغا خان ہسپتال کا دورہ.
گزشتہ رات گلبہار فردوس کالونی میں دو ڈکیتوں کی لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھ کر کانسٹیبل بابر برکت نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ کیا۔
دوران مقابلہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل بابر زخمی ہوۓ جبکہ کانسٹیبل کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جن کی بہترین ویلفیئر، علاج معالجے اور جلد صحت یابی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریف...
پریس ریلیز مورخہ2 نومبر 2024 کی شامYMCA گراؤنڈ میں ورلڈ کلچرفیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں درج ذیل روڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔ ان روڈ پر شرکاء اپنی گاڑی کھڑی کرکے تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں۔
• *ایم آر کیانی روڈ*( شاہین کمپلیکس سے ایم آر کیانی چوک)
• *سرور شہید روڈ*(ایم آر کیانی چوک سے پریس کلب)
• *اسٹریچن روڈ نزد آرٹس کونسل*
درج بالا مقامات کے علاوہ
• ڈی جے کالج گراؤنڈ،
• بارہ دری
• اور فیضی لائبریری میں بھی پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذیل روڈ عام ٹریفک کر لئے عارضی بند ہونگے
*شاہین سے جانب ایم آر کیانی*
ایم آر کیانی روڈ
*کھجور چوک سے فوارہ چوک*(ایوان صدر روڈ) جانب زینب مارکیٹ<...
مورخہ 31 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کا دفتر ہذا میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں ٹریفک کے تمام ایس او صاحبان نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ماہ نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں فینسی جعلی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو حسب قانون ضبط کیا جائے اور ڈرائیور کے خلاف حسب قانون مقدمہ درج کیا جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ صبح 06 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں ہیوی ٹریفک کے چلنے پر پابندی ہے ان اوقات کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیوی ٹریفک سڑکوں پر نظر آئے ان کے خلاف کاروائی کریں۔
مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر پیٹرولنگ افسران ٹریف...
ڈرائیور حضرات متوجہ ہوں- مورخہ 30 اکتوبر 2024 انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن صاحب کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں سندھ بھر میں فینسی اور جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف پہلے مہم کا اختتام پذیر ہونے والا ہے جس میں ٹریفک پولیس فینسی اور جعلی نمبر پلیٹس، فلیش لائٹس اور کالے شیشے اتار کر وارننگ یا چالان کر کے ڈرائیور کو چھوڑ رہی ہے۔
ماہ نومبر سے اس مہم کا دوسرا فیز شروع کیا جا رہا ہے اس فیز میں فینسی جعلی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو حسب قانون ضبط کیا جائے گا اور ڈرائیور کے خلاف حسب قانون مقدمہ درج کیا جائے گا آپ تمام ڈرائیور حضرات کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں قانونی کاروائی سے بچیں سندھ پولیس سے تعاون کریں۔
گاڑیوں سے فینسی جعلی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائٹس اور کالے شیشے فوراً ہٹا دیں اور ایک مہذب ذمہ دار شہری ہونے کا فرض ادا کریں شکریہ
مورخہ 20 اکتوبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 23195 چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 13 اکتوبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 19447 چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 10 اکتوبر 2024 سے انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن صاحب کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں کراچی ٹریفک پولیس شہر بھر میں GS, SP, GP غیر قانونی، فیک گورنمنٹ نمبر پلیٹس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس اینٹی کار لفٹنگ سیل (ACLC) اور ضلعی پولیس مل کر غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے۔
بلخصوص پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری رنگ کی نمبر پلیٹ آویزاں ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور گاڑی ضبط کر کے ایف آئی آر بھی درج کی جا سکتی ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر گورنمنٹ سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
مورخہ 8 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کے احکامات پر شہر بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جارہا ہے
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا قانون جرم ہے ٹریفک پولیس بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائے۔
سندھ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ نے لرنگ لائسنس کے حصول کے لیے آن لائن ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے جس کے بعد شہری اپنا لرننگ ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
شہری اس لنک پر جاکر لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
https://dlsonline.sindhp...
مورخہ 7 اکتوبر 2024 کی شام شاہراہ قائدین بمقام سوسائٹی لائٹ سگنل سے نورانی کباب ہاؤس تک ایک مذہبی جماعت کی جانب سے قومی فلسطین کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے درج بالا روٹ پر پروگرام کے پیش نظر جانے سے گریز کریں اور ذیل متبادل راستہ اختیار کریں۔
*نمائش چورنگی:*
نمائش چورنگی سے جانب شاہراہ فیصل جانے والے حضرات سوسائٹی لائٹ سگنل سے بائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
*پی پی پی چورنگی:*
پی پی پی چورنگی سے جانب شاہراہ فیصل براستہ سوسائٹی سگنل جانے والے حضرات عائشہ عزیز چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
*شاہراہ فی...
مورخہ 6 اکتوبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو *17707* چالان جاری کیے ہیں
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 6 اکتوبر-2024 کی دوپہر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے *" غزہ ملین مارچ "* شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے
عوام الناس سے التماس ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے شارع فیصل نرسری کے مقام پر جلسہ کی وجہ سے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں اور ذیل متبادل / دیگر راستے اختیار کریں۔
کلفٹن ، ڈیفنس ، صدر سے جانب ایئر پورٹ جانے والی گاڑیوں کو شارع فیصل پربائیں جانب شارع قائدین کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
لانڈھی /کورنگی سے براستہ قیوم آباد ، ایکسپریس وے ، بلوچ کالونی نرسری شارع فیصل کی جانب ٹریفک کو بلوچ برج سے بائیں جانب (نیچے ) اترنے نہیں دیا جائے گا اور یہ ٹریفک سیدھا ٹیپو سلطان سگنل شہید...
کل 5 اکتوبر 2024 کی شام 7 بجے *بارہ دری* نزد باغ جناح( پولو گراؤنڈ) میں مذہبی جماعت کی جانب سے تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے پارکنگ کے انتظامات
*YMCA گراؤنڈ* پارکنگ)
*DJ کالج* گراؤنڈ پارکنگ ( پارکنگ)
اس پروگرام میں آنے والے حضرات درج بالا پارکنگ گراؤنڈ میں اپنی گاڑی کھڑی کریں۔
پروگرام کے دوران ایوان صدر روڈ *فوارہ چوک سے کھجور چوک تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا*
عوام الناس *متبادل روٹ* کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود پر باآسانی پہنچ سکیں۔
*متبادل روٹ*
1۔چندریگر روڈ، شاہین چوک سے آنے والی ٹریفک کو ضیا الدین روڈ، کھ...
مورخہ 02 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کا اپنے دفتر ہذا میں اہم اجلاس ضلع ٹریفک ویسٹ کے ایس ایس پی اور ضلع ویسٹ کے تمام سیکشن آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران و ملازمان کو ضلع ویسٹ میں حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور حادثات میں ملوث ہوتی ہیں ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس جمع کرکے متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس بھیج کر منسوخ کروائے جائیں اور ایسے ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ کمرشل گاڑیاں جو سڑکوں پر آ...
مورخہ 01 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے کراچی شہر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے رکشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے سیکشن آفیسرز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس میں SOs کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمری میں چلانے والے ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے احکامات دیے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشہ چلانے والوں کے پاس M.C.R لائسنس...
مورخہ 30 ستمبر 2024 *ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر ہذا میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات۔
ملاقات کے موقع پر کراچی ٹرانسپورٹ کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو شہر میں بڑھتے ہوئے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کی تعداد اور روٹ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل کو سنا اور انہیں کہا کہ آپ ان مسائل کو چیئرمین RTA بورڈ کراچی کے سامنے پیش کریں اور اب تک جو کاروائی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان گاڑیوں کے خلاف کی گئی ہے اس سے متعلق وفد کو آگاہ کیا گیا۔
کراچی ٹرانسپورٹ کے وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
مورخہ 24 ستمبر 2024 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر ہذا میں آل پاکستان موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عادل خان نے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات کی اور ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو خالد بن ولید روڈ پر ٹریفک کی روانی سے متعلق اور تجویز پیش کی اور استدعا کی کہ ہمارے آنے والے کسٹمرز کی گاڑیاں روڈ سے لفٹ نہ کروائیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آپ روڈ پر گاڑیاں غلط پارک نا کروائیں تو اس صورت میں ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیاں لفٹ نہیں کی جائیں گی اور جو گاڑی غلط پارک ہوگی تو اس کا موقع پر چالان کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے متعلقہ افسران و ملازمان کو احکامات جاری کیے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
مورخہ 21 ستمبر 2024 شیرشاہ روڈ RD چوک پر 01 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
سیکشن آفیسر سب انسپکٹر
لال بخش نے بتایا کہ آج تقریباً 12 بجے شیرشاہ RD چوک پر 02 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار سے سرکاری پستول چھیننے کی کوشش کی۔
مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل خدا بخش ولد حاجی بابا شدید زخمی ہوئے جن کو سول ہسپتال روانہ کیا گیا راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کانسٹیبل خدا بخش نے جام شہادت نوش فرمائی۔
جائے تعیناتی خضر حیات ٹریفک سیکشن/29628 خدا بخش ولد حاجی بابا عمر 54 سال۔
مورخہ 20 ستمبر 2024 ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کے دفتر ہذا میں ڈائریکٹر فنانس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کاشف صاحب سے E-Pay آن لائن چالان کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں اے ڈی آئی جی ٹریفک نسیم اختر صاحبہ، ایس پی ٹریفک کورنگی نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر A2z کراچی شاکرالله، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فوکل پرسن عمر صاحب کو بذریعہ زوم میٹنگ شامل کیا گیا۔
سندھ گورنمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے E-Pay سسٹم بہت جلد منتقل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ E-Pay چلاننگ سسٹم متعارف کرائیں گے جو کہ ون لنک پر ہوگا۔
85فیصد لوگ کیش کاؤنٹر پر چالان کی رقم جمع...
مورخہ 19 ستمبر 2024 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں جیولر ٹریڈ ایسوسییشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد ریاض نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر جیولر ایسوسییشن کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو صدر صرافہ بازار میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر صرافہ بازار زیب النساء اسٹریٹ پر ڈبل پارکنگ جیسے درپیش مسائل ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے۔
جیولر ایسوسییشن کے وفد نے کہا کہ زیب النساء اسٹریٹ پر ٹریفک لائٹ سگنل کی تنصیب اور زیبرا کراسنگ بنوائی جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ترجیحی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
مورخہ 17 ستمبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں شہر بھر میں برآمد ہونے والے جلوسوں اور جگہ جگہ محفل
میلاد کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظام کیے گئے۔*
مرکزی جلوس کے راستوں اور ٹریفک ڈائیورشن پر *832* ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوس کے شرکاء کی مدد کے لیے ہیوی ریکوری اور موبائل ورکشاپ کو بھی جلوس کے راستوں پر لگایا گیا تھا۔
مرکزی جلوس میمن مسجد کھارادار سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گلزار حبیب مسجد سولجر بازار اور نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا۔
مرکزی جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کیمرہ یونٹ سے بھی مونیٹر...
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول (1446 ہجری مورخہ 17 ستمبر 2024 کو شہر میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے لئے ٹریفک کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تمام ایسی پی ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی بذات خود نگرانی کریں گے۔
اس کے ساتھ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ کے روٹ کی تفصیل اور متبادل راستے ڈائوریشن درج ذیل ہیں۔
(ا) دعوت اسلامی کا جلوس : بوقت 02:30 بجے دوپہر روٹ :شہید مسجد کھارا در، پلاسٹک مارکیٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ، سعید منزل، فرئیر چوک، لیفٹ ٹرن، ناصرہ اسکول تا مسجد گلزار حبیب
ب ) جلوس زیر قیادت مولانا اکبر دریں صاحب بوقت 02:30 بجے دوپہر
روٹ: میمن مسجد کھارادر، ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر ریگل چوک، شارع لیاقت تا آرام باغ مسجد
ج) جلوس جم...
مورخہ 15 ستمبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 22009 چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
اس دن دوسرا ماتمی جلوس قصر مصیب سے دن کو 1 بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں اختتام پزیر ہوگا۔
اس دن دوسرا ماتمی جلوس قصر مصیب سے دن کو 1 بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں اختتام پزیر ہوگا۔
دوسرے چپ تعزیہ جلو س کا روٹ حسب ذیل ہوگا۔
روٹ: قصر مصیب، الطاف حسین بریلوی روڈ، گولیمار چورنگی نمبر1، نواب صدیق علی خان روڈ، لسبیلہ چوک، نشتر روڈ، تین ہٹی انٹرسیکشن، مارٹن روڈ، پی آئی بی کالونی کراسنگ، جیل روڈ، جمشید روڈ، مارٹن روڈ سے شاہ نجف امام بارگاہ
جب جلوس قصر مصیب سے روانہ ہوگا تو درج ذیل مقامات سے ٹری...
چپ تعزیہ 13ستمبر2024 کے جلوس کے لیے ٹریفک کے انتظامات مورخہ 8 ربیع الاول۔1446 ہجری بمطابق 13ستمبر 2024-کو چپ تعزیہ کے جلو س کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوا م کی سہولت کے لیے ٹریفک انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی جارہی ہیں۔
ایک ماتمی جلوس نشتر پارک سے 06:30 بجے برآمد ہوگاجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لائن میں اختتام پزیر ہوگا اس سے پہلے جب یہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچے گا تو وہاں ایک مجلس منعقد ہوگی اور بعد از اختتام مجلس یہ جلوس نور باغ مسافرخانہ موسی لین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلو س کا روٹ حسب ذیل ہوگا۔
روٹ: نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیس روڈ، شاہ خراسان، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، کیپری، صدر دواخانہ،...
مورخہ 1 ستمبر 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 11,593 چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 29 اگست 2024 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات۔
ملاقات کے موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
گڈ ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ڈی آئی جی صاحب سے انڈسٹریل زون سے اور ملک بھر سے درآمدی سامان کو کراچی پورٹ تک پہنچانے کے لیے اپنی گاڑیوں کی اوقات بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں.
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ترجیحی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کرتے جس سے حادثات پیش آتے...
مورخہ 27 اگست 2024 چیف انجینیئر کے ڈی اے طارق رفیق، سینیئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیرو یوسف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیرو محمد عظیم کے دفتر میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے اہم اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک صورتحال کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے مختلف مقامات پر نئے ٹریفک سگنلز لگانے کی تجویز دی۔
ٹریفک سگنل سے نہ صرف ٹریفک کونٹرول ہوتا ہے بلکہ ٹریفک فلو منظم ہوتا ہے۔ اس سے حادثات کم ہوتے ہیں اور سڑکوں پر سفر زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔
ٹریفک سگنل کی مدد سے ٹریفک کو تقسیم کیا جاتا ہے جس سے سفر انتہائی آسان ہوتا ہے۔
پرانے سگنلز کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔
ٹریفک کنٹرول کرنے اور روا...
مورخہ 27 اگست 2024 ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کے دفتر ہذا میں ڈائریکٹر فنانس ڈیپارٹمنٹ خالد چنا صاحب سے E-Pay آن لائن چالان کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس میں اے ڈی آئی جی ٹریفک نسیم اختر صاحبہ، ایس پی ٹریفک کورنگی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بذریعہ زوم میٹنگ شامل کیا گیا۔
سندھ گورنمنٹ فانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے E-Pay ٹریفک چالان آن لائن سسٹم پر بہت جلد منتقل ہو جائے گا۔
شہری بر وقت E-Pay کے زریعے اپنے بینک اکاؤنٹ، سے گھر بیٹھے اپنا ٹریفک چالان جمع کراسکیں گے۔
مورخہ 26 اگست 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی سربراہی میں چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظام کیے گئے
مرکزی جلوس کے راستوں اور ٹریفک ڈائیورشنز پر *806* ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوس کے شرکاء کی مدد کے لیے ہیوی ریکوری اور موبائل ورکشاپ کو بھی جلوس کے راستوں پر لگایا گیا تھا۔
مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوکر کھارادار حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
چہلم کے جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کیمرہ یونٹ سے بھی مونیٹرنگ جاری رہی۔
جلوس کے منتظمین نے ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر...
مورخہ 25 اگست 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو *20,253* چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 23 اگست 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے اپنے دفتر ہذا میں ٹریفک کے تمام ایس ایس پی صاحبان سے میٹنگ کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے میٹنگ میں اندرون شہر میں انٹر سٹی بسیں داخل ہونے کے حوالے سے بات چیت کی۔
انٹر سٹی بسوں کے اندرون شہر میں داخلے پر مکمل پابندی لگائی دی گئی ہے۔
انٹر سٹی بسیں سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ پر رکیں گی مسافروں کی سہولت کے پیش نظر انٹر سٹی بس مالکان کی جانب سے فری شٹل سروس چلائی جائے گی جو مسافروں کو اندرون شہر سے سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ تک پہنچائیں گی۔
پہلے فیز میں صدر، ایم اے جناح روڈ، کینٹ اسٹیشن اور الکرم اسکوائر سے بس اسٹینڈ ختم...
مورخہ 20 اگست 2024 ٹریفک پولیس کراچی کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی
کانسٹیبل عاقل خان گزشتہ رات فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ تیز رفتار مزدا لوڈنگ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کیا جس میں ایک جان بحق اور دوسرا زخمی ہوا مزدا کو کانسٹیبل عاقل خان نے روکنے کی کوشش کی تو گاڑی والے نے فرار ہونے کی کوشش میں کانسٹیبل عاقل خان پر گاڑی چڑھا دی جس کی ٹکر سے کانسٹیبل عاقل خان نے جام شہادت نوش کیا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
شہید ک...
مورخہ 19 اگست 2024، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کا دفتر ہذا میں چارج پارکنگ اور ٹریفک فلو کنٹرول کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں ایس پی ٹریفک سٹی اور ساؤتھ نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ پارکنگ ایریاز میں حد بندی کیلئے لائن مارکنگ کو یقینی بنایا جائے اور پارکنگ بورڈ بھی متعلقہ اداروں سے آویزاں کرائے جائیں۔
پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں تو ایس پی / ڈی ایس پی صاحبان سروے کریں اور چارج پارکنگ دینے والے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے رکاوٹیں ختم کرنے کے حوالے سے فی الفور اقدامات کو یقینی بنائیں۔
فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے ہے اس پر کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے۔
مورخہ 18 اگست 2024 کراچی ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 15501 چالان جاری کیے ہیں۔
عوام الناس كو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران سفر درج ذیل خلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔
کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مورخہ 16 اگست 2024 *ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی سے BRT ریڈ لائن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شمائلہ محسن نے ملاقات کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نےBRT منصوبے میں ترقیاتی کاموں کے درمیان متبادل راستوں کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے قابل عمل تجویز پر اتفاق کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بی آر ٹی منصوبے کے تحت متبادل راستوں کا انتخاب نہایت ضروری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
ایس پی ٹریفک ایسٹ اور متعلقہ عملے کو پابند کیا گیا تعمیراتی کاموں میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے، متعلقہ اداروں کی مدد سے راستے میں موجود رکاوٹیں اور انکروچمنٹ کا خاتمہ...
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے اپنے دفتر ہذا میں ایس پی ٹریفک ضلع ویسٹ اور SOs سے میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے موجود عملے کو ٹریفک ایشوز پر احکامات جاری کیے۔
ون وے سگنل وائلیشن، تیز رفتاری کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔
مسافر بردار گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر ڈرائیورز حضرات کے خلاف کاروائی کریں۔
ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت پر نظر رکھیں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ سخت کاروائی کرے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
مقررہ حد سے زیادہ لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں
ایکسٹرا سیٹر رکشوں...
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ڈی آئی جی ٹریفک آفس کا دورہ
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈهو صاحب کو سلامی پیش کی گئی
اس موقع پر ٹریفک اضلاع کے تمام ایس پیز اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کی ٹریفک پولیس رینج کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں ٹریفک کے جو مسائل ہیں ان کی نشاندہی کی گئی نفری کی کمی کا سامنا ہے ٹریفک کی ضروریات اور آئے دن سڑکوں کی بحالی اور احتجاج کی وجہ سے بڑھتی جا رہی ہیں اس لیے محدود وسائل میں ٹریفک پولیس کام کر رہی۔ ڈی آئی جی ٹریفک
...
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کی جانب سے مادر وطن پر قربان ہونے والے شہدا کو سلام۔
پریس ریلیز اگست 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی دی۔ ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منائے جانے کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران و جوانوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آج یہ سندھ پولیس کی قربانیاں...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز سے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسییشن اور کراچی الیکٹرانک موبائل ڈیلرز ایسوسییشن کے وفد نےملاقات کی۔
وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو الیکٹرانک موبائل مارکیٹ کے اطراف پارکنگ کے مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں.
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے قابل عمل تجاویز پراتفاق کیا اور عملدرآمد کی یقینی دہانی کرائی۔
الیکٹرانک مارکیٹ کے وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا۔
✍🏻 ترجمان کراچی ٹریفک پولیس۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں صدر آل تاجران سندھ اتحاد کراچی ڈویژن جاوید صدیقی کی وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات۔
ملاقات کے موقع پر آل سندھ اتحاد کراچی کے تاجران کے وفد نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک اور انکروچمنٹ جیسے مسائل درپیش ہیں جس پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ترجیحی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے۔
تاجران کے وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی...
یوم شہداء پولیس
کراچی ٹریفک پولیس کے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سندھ پولیس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے دفتر میں پریزیڈنٹ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے وفد عبداللّه آفریدی اور (ATS) ڈائریکٹر آپریشن فیصل اسلم کی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے ملاقات کی۔
پریس ریلیز *
بلوچ فلائی اوور پر جو حادثہ پیش آیا اور ریسکیو آپریشن کے دوران جو مشکلات پیش آئیں اس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے اور جلد از جلد ضروری اقدامات کرنے کے لیے دیگر اداروں کا باہمی رابطہ ہونا ضروری ہے ان کو مزیدبہتر کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں بہتری لائیں۔ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ٹریننگ کے معاملات کا طے کیا گیا
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی قابل عمل تجویز پر اتفاق رائے کا اظ...