Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
مورخہ 02 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کا اپنے دفتر ہذا میں اہم اجلاس ضلع ٹریفک ویسٹ کے ایس ایس پی اور ضلع ویسٹ کے تمام سیکشن آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران و ملازمان کو ضلع ویسٹ میں حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور حادثات میں ملوث ہوتی ہیں ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس جمع کرکے متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس بھیج کر منسوخ کروائے جائیں اور ایسے ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ کمرشل گاڑیاں جو سڑکوں پر آئے روز خراب ہوتی ہیں اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتی ہیں انہیں چلان دیں اور گاڑی امپونڈ یارڈ میں بند کریں اور گاڑی کا فٹنس لیٹر بھی منسوخ کروایں اور جب تک گاڑی کی فٹنس درست نہ ہو سڑک پر چلنے کی اجازت نہ دی جائے۔
تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنے سیکشن آفیسر کے ساتھ مل کر ایسے مقامات جہاں پر ایکسیڈنٹ رونما ہورہے ہیں ایسی جگہوں کا تعین کریں اور وجہ حادثات چیک کریں اسے محفوظ بنانے کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کریں تاکہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
جن مقامات پر روڈ کی خرابی ہے اور حادثات روڈ کی خرابی کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں ان مقامات کی متعلقہ اداروں سے مل کر مرمت اور روڈ کی خرابی کو دور کیا جائے۔
جہاں پیڈسٹل برج سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں وہاں گاڑیوں کی کم حد رفتار کے لیے سائن بورڈ آویزاں کرائے جائیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ ہم اپنی سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنائیں۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس ۔