Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

مورخہ 23 اگست 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے اپنے دفتر ہذا میں ٹریفک کے تمام ایس ایس پی صاحبان سے میٹنگ کی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے میٹنگ میں اندرون شہر میں انٹر سٹی بسیں داخل ہونے کے حوالے سے بات چیت کی۔

انٹر سٹی بسوں کے اندرون شہر میں داخلے پر مکمل پابندی لگائی دی گئی ہے۔

انٹر سٹی بسیں سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ پر رکیں گی مسافروں کی سہولت کے پیش نظر انٹر سٹی بس مالکان کی جانب سے فری شٹل سروس چلائی جائے گی جو مسافروں کو اندرون شہر سے سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ تک پہنچائیں گی۔

پہلے فیز میں صدر، ایم اے جناح روڈ، کینٹ اسٹیشن اور الکرم اسکوائر سے بس اسٹینڈ ختم کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ایس ایس پی صاحبان کو احکامات جاری کیے کہ جو انٹر سٹی بسیں اندرون شہر میں داخل ہوں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کے داخلی راستوں پر زیادہ سے زیادہ نفری لگا کر انٹر سٹی بسوں کو شہر میں داخلے سے روکا جائے۔

حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تمام ایس پی صاحبان چالاننگ ڈیٹا سے تجزیہ کریں جو گاڑیاں بار بار حادثات کا باعث بنتی ہیں اس کے ڈرائیور کا لائسنس اور گاڑی کے پرمٹ کو منسوخ کروایا جائے تاکہ انسانی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.