Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
چپ تعزیہ 13ستمبر2024 کے جلوس کے لیے ٹریفک کے انتظامات مورخہ 8 ربیع الاول۔1446 ہجری بمطابق 13ستمبر 2024-کو چپ تعزیہ کے جلو س کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوا م کی سہولت کے لیے ٹریفک انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی جارہی ہیں۔
ایک ماتمی جلوس نشتر پارک سے 06:30 بجے برآمد ہوگاجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لائن میں اختتام پزیر ہوگا اس سے پہلے جب یہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچے گا تو وہاں ایک مجلس منعقد ہوگی اور بعد از اختتام مجلس یہ جلوس نور باغ مسافرخانہ موسی لین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلو س کا روٹ حسب ذیل ہوگا۔
روٹ: نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیس روڈ، شاہ خراسان، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، کیپری، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ۔ آتم رام پریتم داس روڈ موسیٰ لائن نور باغ مسافر خانہ۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ سینٹرل):
1) ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
2) لیاقت آباد سے آنے والے افراد کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکتے ہیں۔
3) حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ایسٹ):
4) شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈسے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
5) سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ساؤتھ):
6) گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔
متبادل راستہ برائے ہیوی ٹریفک:
(1 تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
2) تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
نوٹ: کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔