Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

مورخہ 27 اگست 2024 چیف انجینیئر کے ڈی اے طارق رفیق، سینیئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیرو یوسف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیرو محمد عظیم کے دفتر میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹریفک صورتحال کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے مختلف مقامات پر نئے ٹریفک سگنلز لگانے کی تجویز دی۔

ٹریفک سگنل سے نہ صرف ٹریفک کونٹرول ہوتا ہے بلکہ ٹریفک فلو منظم ہوتا ہے۔ اس سے حادثات کم ہوتے ہیں اور سڑکوں پر سفر زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

ٹریفک سگنل کی مدد سے ٹریفک کو تقسیم کیا جاتا ہے جس سے سفر انتہائی آسان ہوتا ہے۔

پرانے سگنلز کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔

ٹریفک کنٹرول کرنے اور روانی میں بہتری کے لیے مزید ٹریفک سگنلز کی اشد ضرورت ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی تجاویز کو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں شامل کریں گے۔چیف انجینئر کے ڈی اے۔

چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیق نے ٹریفک پولیس کراچی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.