Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
مورخہ 31 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کا دفتر ہذا میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں ٹریفک کے تمام ایس او صاحبان نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ماہ نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں فینسی جعلی نمبر پلیٹس، پولیس فلیش لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کو حسب قانون ضبط کیا جائے اور ڈرائیور کے خلاف حسب قانون مقدمہ درج کیا جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ صبح 06 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں ہیوی ٹریفک کے چلنے پر پابندی ہے ان اوقات کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیوی ٹریفک سڑکوں پر نظر آئے ان کے خلاف کاروائی کریں۔
مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر پیٹرولنگ افسران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اور پارکنگ کو سنگل لائن میں کروایں اور غیر قانونی پارکنگ کروانے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔
بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کو چالان دے کر امپونڈیارڈ میں بند کر دیا جائے۔
خراب کنڈیشن ڈھانچے والی گاڑیاں مین روڈ پر چل رہی ہیں ان کو چالان کیا جائے اور جب تک درست حالت میں نہیں آئیں انہیں روڈ پہ دوبارہ آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
ٹریفک کو بذریعہ کانسٹیبلان ھیڈ کانسٹیبلان ریگولیٹ کروایا جائے اور ٹکٹنگ افسران کے ذریعے خلاف ورزیوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کروائی جاۓ۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس