Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
مورخہ 01 اکتوبر 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے کراچی شہر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے رکشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے سیکشن آفیسرز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس میں SOs کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمری میں چلانے والے ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے احکامات دیے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشہ چلانے والوں کے پاس M.C.R لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے پاس دوران سفر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، روٹ پرمٹ، فٹنس لیٹر اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔
بغیر رجسٹریشن کے رکشہ چلانے والے ڈرائیورز کو نہ صرف چالان دیں بلکہ گاڑی کو امپونڈ یارڈ میں بند کریں،فٹنس لیٹر و رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ لائے جانے پر گاڑی حوالے کی جائے۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس ۔