Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کی جانب سے مادر وطن پر قربان ہونے والے شہدا کو سلام۔

پریس ریلیز اگست 2024 ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی دی۔ ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منائے جانے کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ جان کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران و جوانوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آج یہ سندھ پولیس کی قربانیاں ہی ہیں جسکی وجہ سے اس ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے سندھ پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.