Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن ملہیر علی کی زیرِ صدارت ٹریفک افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
جس میں شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی مؤثر عملداری اور جدید طریقۂ کار کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کے دوران افسران کو ہدایت دی گئی کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے۔ اس سلسلے میں اب خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف موبائل فون ٹیب کے ذریعے ای چالان جاری کیے جائیں گے جبکہ سیکشن آفیسر دورانِ ڈیوٹی ٹریفک خلاف ورزیوں کو موقع پر ہی ریکارڈ کریں گے۔
مزید ہدایت دی گئی کہ گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر روکے بغیر، واضح شواہد کی بنیاد پر ای چالان جاری کیا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری زحمت سے بچایا جا سکے۔
اجلاس میں خصوصاً رونگ وے ڈرائیونگ، نو پارکنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے کے خلاف خصوصی کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام خلاف ورزیوں کو واضح شواہد کے ساتھ سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے اور ای چالان مقررہ ایس او پیز کے مطابق جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر اور شفاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
*آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس