Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
1915
اس دن دوسرا ماتمی جلوس قصر مصیب سے دن کو 1 بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں اختتام پزیر ہوگا۔
اس دن دوسرا ماتمی جلوس قصر مصیب سے دن کو 1 بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں اختتام پزیر ہوگا۔
دوسرے چپ تعزیہ جلو س کا روٹ حسب ذیل ہوگا۔
روٹ: قصر مصیب، الطاف حسین بریلوی روڈ، گولیمار چورنگی نمبر1، نواب صدیق علی خان روڈ، لسبیلہ چوک، نشتر روڈ، تین ہٹی انٹرسیکشن، مارٹن روڈ، پی آئی بی کالونی کراسنگ، جیل روڈ، جمشید روڈ، مارٹن روڈ سے شاہ نجف امام بارگاہ
جب جلوس قصر مصیب سے روانہ ہوگا تو درج ذیل مقامات سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے موڑ دیا جائے گا۔
1) جیسے ہی جلوس قصر مصیب سے روانہ ہوگاتو اس وقت نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، حیدری اورناظم آباد نمبر 7 کی جانب سے آنے والا تمام ٹریفک ناظم آباد فلائی اوور برج کے بائیں طرف سے ہوتی ہوئی چورنگی نمبر 2 سے لیاقت آباد 10 کی جانب بھیج دی جائے گی جہاں سے حسن اسکوائر کی جانب متبادل راستہ استعمال کیا جاسکے گا۔
2) سہراب گوٹھ، واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور برج دوپہر1بجے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کردیا جائیگا۔ یہ ٹریفک فلائی اوور کے بائیں جانب سے کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی اور عثمان میموریل ہسپتال کی طرف بھیجی جائے گی۔ جو براستہ حسن اسکوائر سے ہوتی ہوئی ا اپنی منزل مقصود تک جاسکے گی۔
3) اسی طرح دوپہر 1بجے سے قبل لیاقت آبادنمبر 10، اور سپر مارکیٹ کی طرف سے آنے والا ٹریفک ڈاکخانہ فلا ئی اوور سے سندھی ہوٹل کی طرف موڑ دی جائیگی۔ جو براستہ یونیورسٹی روڈ سے اپنی منزل مقصود تک جاسکے گا۔
4) الطاف حسین بریلوی روڈ بڑا بورڈ سے گجر نالہ کراسنگ تک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگا۔
5) وہ تمام ٹریفک جو شہر کی جانب سے براستہ گرومندر، گلبرگ، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کی جانب جائے گی اس ٹریفک کو دوپہر 1بجے کے بعد گرومندر چوک سے موڑ دیا جائے گا جو بنوری ٹاؤن سگنل، نیو ایم اے جناح روڈ، اسلامیہ کالج چورنگی،جیل چورنگی، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر اور سر شاہ سلیمان روڈ کے راستے سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جاسکے گی۔
6) وہ تمام ٹریفک جو گارڈن کی جانب سے لسبیلہ سے ہوتی ہوئی تین ہٹی کی جانب جائے گی اسے نشتر روڈ پر واقع جماعت خانہ سگنل سے بہادر یار جنگ روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جو متبادل راستوں سے ہوتی ہوئی اپنی منزل مقصود تک جا سکے گی۔
ٰ نوٹ: کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔