Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

الرٹ:

بارش اور سیلابی پانی کے باعث کورنگی روڈ اور کازوے روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ان دونوں راستوں کا ٹریفک بوجھ جام صادق برج (کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ) اور قیوم آباد چورنگی پر منتقل ہوگیا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ موجود ہے۔

ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ:

  • اپنی لائن میں گاڑی چلائیں۔

  • ٹریفک کے اشاروں کی پابندی کریں۔

  • تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔

  • سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کر کے روٹس کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

  • سندھ پولیس ایف ایم 88.6 سنتے رہیں تاکہ آپ لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی آگاہی حاصل کرتے رہیں۔

  • ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔

ٹریفک پولیس ہر وقت آپ کی خدمت اور سہولت کے لیے موجود ہے۔

آپ کے سفر میں ہم سفر


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.