Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول (1446 ہجری مورخہ 17 ستمبر 2024 کو شہر میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے لئے ٹریفک کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تمام ایسی پی ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی بذات خود نگرانی کریں گے۔

اس کے ساتھ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ کے روٹ کی تفصیل اور متبادل راستے ڈائوریشن درج ذیل ہیں۔

(ا) دعوت اسلامی کا جلوس : بوقت 02:30 بجے  دوپہر روٹ :شہید مسجد کھارا در، پلاسٹک مارکیٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ، سعید منزل، فرئیر چوک، لیفٹ ٹرن، ناصرہ اسکول تا مسجد گلزار حبیب

ب ) جلوس زیر قیادت مولانا اکبر دریں صاحب بوقت 02:30 بجے دوپہر 

روٹ: میمن مسجد کھارادر، ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر ریگل چوک، شارع لیاقت تا آرام باغ مسجد 

ج) جلوس جماعت اہلسنت زیر قیادت شاه عبدالحق قادری صاحب بوقت 03:00 بجے دوپہر 

روٹ: میمن مسجد کھارادر، ایم اے جناح روڈ کیپری لائٹ سگنل، نمائش ٹا نشتر پارک

(1) جلوس شہید مسجد و میمن مسجد سے روانہ ہو گا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ آغا خان جماعت خانہ، کرین چورنگی، جی الا نہ روڈ، کھار اور اور مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ 
 کی جانب جانے کی اجازت نہ ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

(2) جو ٹریفک  کیماڑی کی جانب سے براستہ جناح برج ٹاور کی جانب آرہی ہوگی اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا اور متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

(3) جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔

(4) ٹریفک کو مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نمائش و نشتر پارک تک موڑ دیا جائے گا:۔

1 چاند بی بی چوک

2 لی  مارکیٹ

مدینہ روڈ کراسنگ نز د پی  ایس سولجر بازار

4 جناح برج

5 آئی سی آئی چوک

6 - سوبھراج چتو مل چوک

7 انکل سر یا ہسپتال

8جوبلی سیما

9 وحید مراد چوک

10- شالیمار چوک

11 کراچی  گرامر اسکول

12 لکی اسٹار

13 لسبیلہ لائٹ سگنل 

14۔ تین ھٹی 

15۔ بنوری مسجد لائٹ سگنل 

16 گرومند ر چوک

17۔ پی پی چورگی

18 سوسائٹی لائٹ سکول

19. نو رانی کباب

20 اللہ والی چورنگی۔

21 آغا خان پارک جانب سولجر بازار پی ایس

22 تاج کمپلیکس

23اسٹوڈنٹ بریانی

24 صدر دو اخانہ

25- ذوق شیریں کٹ

26- آغا خان سوئم روڈ

27- جو بلی چوک

28 بریٹو لائٹ سگنل 

(5) تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیو ایم اے جناح روڈ، ایم اے جناح روڈ کی طرف آنا چاہے اسکو جیل فلائی اوور کے نیچے سے آگے آنے کی
اجازت نہ ہو گی بلکہ اس ٹریفک کو جیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(6) تمام ٹریفک جو کہ اندرون گلیوں و یونیورسٹی روڈ سے پیپلز چورنگی میں پہنچ جائے گی۔ اسے پیپلز چورنگی سے بائیں جانب شارع قائدین یا سیدها
کوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(7) وہ تمام ٹریفک جو کہ گرو مندر کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چا ہے اس ٹریفک کو بنوری ٹاؤن لائٹ سگنل سے سینٹرل  جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(8) وہ تمام ٹریفک جو کہ لسبیلہ، بزنس ریکارڈر روڈ سے آنا چاہے اسے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہ ہوگی اس ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل
سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(9) تمام سڑکیں۔ گلیاں جانب بہادر یار جنگ۔ گرو مندر تا منسفیلڈ اسٹریٹ مکمل طور پر تمام ٹریفک کے لئے بندر رہینگی

(10) شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہ ہوگی ۔ اس ٹریفک کو جانب عائشہ عزیز، کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

(11) جیسے ہی مولانا اکبر درس و اصغر درس کا جلوس میمن مسجد سے آرام باغ مسجد کے لئے روانہ ہوگا تو اس وقت ایمپریس مارکیٹ سے آنے والی تمام ٹریفک کو زیب النساء اسٹریٹ
پر موڑ دیا جائے گا اور شارع لیاقت پر آنے والی تمام ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔ ایم آر کیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، تمام ٹریفک کو براستہ پریس کلب سے عبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔ تا ہم تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد  کسی بھی گاڑی کو
پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 12 ) وہ تمام ٹریفک جونشتر روڈ براستہ رنچھوڑ لائن سے کھارادر کی جانب جانا چاہے گی ، اسے لیمارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ہوگی ۔ ٹریفک کولی مارکیٹ چوک سے اندرون علاقہ
موسیٰ لین کھڈا مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔ اسی طرح کسی بھی گاڑی کو براستہ کھارادر سے لیمارکیٹ کی جانب بھی جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ مندرجہ بالا راستوں پر عید میلادالنبی  کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ اختیار کریں تا کہ بغیر تا خیر کے اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔ مزیدبرآں ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لئے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں ۔ جہاں ہمارے نمائندے ہمہ وقت آپ کی خدمت و رہنمائی کے لئے موجود ہیں۔
 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.