Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

1915

مورخہ 20 ستمبر 2024 ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کے دفتر ہذا میں ڈائریکٹر فنانس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کاشف صاحب سے E-Pay آن لائن چالان کے حوالے سے اہم اجلاس۔

اجلاس میں اے ڈی آئی جی ٹریفک نسیم اختر صاحبہ، ایس پی ٹریفک کورنگی نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر A2z کراچی شاکرالله، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فوکل پرسن عمر صاحب کو بذریعہ زوم میٹنگ شامل کیا گیا۔

سندھ گورنمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے E-Pay سسٹم بہت جلد منتقل کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ E-Pay چلاننگ سسٹم متعارف کرائیں گے جو کہ ون لنک پر ہوگا۔

85فیصد لوگ کیش کاؤنٹر پر چالان کی رقم جمع کرواتے ہیں،جبکہ 15 فیصد لوگ ان لائن جمع کرتے ہیں آن لائن سسٹم کا مقصد پریشانیوں کو ختم کرنا ہے۔

شہری اپنے چالان بینک اکاؤنٹ، جیز کیش،ایزی پیسہ کے ذریعے جمع کر سکتے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولت مہیا کی جائے گی تاکہ شہری گھر بیٹھے آن لائن اپنا چالان جمع کر سکیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.