Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ رینج پولیس نے تین  ماہ جون, جولا اور اگست (90) روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی

🚔رینج پولیس لاڑکانہ 11 سیپٹمبر۔

لاڑکانہ رینج پولیس نے تین  ماہ جون, جولا اور اگست (90) روز کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی.

آئی جی پی سندہ
 جناب غلام نبی میمن صاحب
 کے جاری کردہ احکامات پر
ڈی  آئی جی پی لاڑکانہ
 جناب ناصر آفتاب صاحب
 کی سربراہی میں لاڑکانہ  رینج پولیس نے تین ماہ (90) روز کے اندر  لاتعداد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

👈جاری کردہ رپورٹ کے مطابق
 (272) پولیس مقابلوں کے دوران (38) کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے سمیت (19) ڈاکوؤں کو دو طرفہ فائرنگ کے  دوران ہلاک کیا گیا ہے۔
👈اسی عرصے میں
 اشتہاری (1180) روپوش (1230) مطلوب ملزمان  سمیت ٹوٹل (2640) ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
👈 منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرکے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 
👈جن سے بھاری مقدار میں
آٸس 03 کلو گرام,ہیروٸن 431 گرام, چرس 282 کلو گرام ، شراب 634 لٹر ، گٹگہ 19109 کلو گرام اور بھنگ 73 کلو گرام  برآمد کرلی گئی ہے۔
👈گرفتار ملزمان سے کلاشنکوفیں ، رائیفلیں، پسٹلز، ریوالورز، شاٹ گنز سمیت بھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔
👈لاڑکانہ رینج پولیس نے
 اسی عرصے کے دوران (107) افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا ہے, جبکہ (33) افراد کو باحفاظت بازیاب بھی کرالیا ہے۔
👈لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں ڈکیتوں اور چوریوں کے مقدمات ٹریس آئوٹ کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے کاریں، موٹر سائیکلیں، ٹریکٹرز، موبائل فونز، غیر قانونی ایرانی ڈیزل (21000) لٹرز, لوٹی گئی نقدی، تلائی زیورات بھی  برآمد کرلیے گئے ہیں۔
👈اسی عرصے کے دوران لاڑکانہ رینج بھر میں زمین و جائیداد لین دین اور رشتیداریوں سمیت دیگر ذاتی رنجشوں،پرانے تنازعات پر قتل ہونے والے افراد کے کیسسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے.
👈اسے عرصے کے دوران لاڑکانہ رینج آفس میں قاٸم کمپلینٹ سیل اور انکواٸری سیل میں سینٸر افسران کی نگرانی میں سنکڑوں مسائل حل کیٸے گٸے ہیں۔

جناب ڈی آئی جی پی صاحب لاڑکانہ نے کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم کے خلاف کاروائیاں لاڑکانہ رینج بھر جاری رہینگی۔
✍️ترجمان رینج پولیس لاڑکانہ.


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.