Gallery
- All
- Image
- Video
- Events
- Press Release
ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا ۔ ۔DIG صاحب لاڑکانہ نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل سزاؤں،میجر پنشمینٹ ،شوکاز نوٹسز اپیل کیسسز, ٹرانسفر پوسٹنگ سميت دیگر مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے. اردلی روم میں (58) پولیس افسران و جوانان پیش ہوئے
لاڑکانہ رینج میں بطور کانسٹیبل بھرتی کے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ (مٸیرمینٹ) کا معاملہ۔ سندھ بھر میں کانسٹیبل بھرتی امیدواروں کی جانب سے جسمانی ٹیسٹ میں کمی کی شکایت پر آئی جی پی سندھ محترم جناب غلام نبی میمن صاحب کی جانب سے ایسے اُمیدوار جو معمولی جسمانی پیمائش کی کمی کے باعث ٹیسٹ میں فیل ہوچکے ہیں, انہیں آئی بی سکھر کی ویب سائیٹ کے ذریعے دربارہ سے درخواست جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی۔
جیکب آباد پولیس کا ضلع شکارپور کی حدود میں پٹھان واہ /جہان واہ کی قریب جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن۔ آپریشن کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ,مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار گہرام علی ولد موجا خان جکھرانی زخمی والے معاملے پر ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب کا سخت نوٹس۔
۔DIGP لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب کی ہدایات پر چلاٸی گٸی آگاہی مہم اور رینج پولیس جی طرف سے عوام الناس کو جھوٹے جھانسے میں نہ آنے والے اشتہارات پر عملدرآمد کرتے ہوٸے شکارپور پولیس کی بروقت کاروائی، شادی کی دعوت کے جھانسے میں کچہ ایریا جانیوالے 3 نوجوانوں کو بدنام زمانہ تیغانی گینگ کی جال سے اغواء ہونے سے بچالیا گيا.