Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

🚔 لاڑکانہ رینج پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کے متعلق سکیورٹی پلان جاری کردیا۔

🚔رینج پولیس لاڑکانہ
25 اگست 2024.

🚔 لاڑکانہ رینج پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کے متعلق سکیورٹی پلان جاری کردیا۔
 
ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ
ناصر آفتاب صاحب
 کے جاری کردہ احکامات پر  سکیورٹی آرڈر جاری کردیا گیا۔ 
▪️پلان کے مطابق
 لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں 180 ماتمی جلوسوں اور 184 مجالس کی سکیورٹی پر پولیس کے 10744 سے زائد پولیس افسران و جوانان تعینات ہونگے،جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ 
▪️ چہلم شہدائے کربلا کی زیر نگرانی  پولیس کے افسران و جوانان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرائض سر انجام دینگے، جبکہ پاک آرمی اور سندھ رینجرز کے افسران و جوانان بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے ہمہ وقت موجود ہونگے.
▪️ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے ہیڈکواٹرز میں اینٹی رائٹ رزرو پلاٹونز  کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ 
▪️مرکزی ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز جدید دوربین سمیت ڈیوٹیز پر معمور ہونگے۔ 
▪️تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے DIG آفس لاڑکانہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ 
▪️تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کی CCTV اور ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 
▪️رینج کے پانچوں اضلاع میں حساس مجالس و ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے SSP صاحبان کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
 ✍️شعبہ اطلاعات رینج پولیس لاڑکانہ۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.