Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب کی زیرصدارت SSP آفس لاڑکانہ کے شہداٸے کانفرنس ہال میں*جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے علماء کرام سے میٹنگ۔
رینج پولیس لاڑکانہ 10 سیپٹمبر 2024.
ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کے شہداٸے کانفرنس ہال میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں DIGPصاحب لاڑکانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس۔
ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب
کی زیرصدارت SSP آفس لاڑکانہ کے شہداٸے کانفرنس ہال میں*جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے علماء کرام سے میٹنگ۔
🔸اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
🔸لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے علماء کرام نے باری باری اپنے مسائل سے جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ کو آگاہ کیا۔
👈اس موقع پر
جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر نکلنے والی تمام ریلیوں, جلوسوں اور وعظ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
🔸ریلیوں اور جلوسوں کے شروع ہونے سے ختم ہونے اور تمام شرکاء کی باحفاظت واپسی تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے, ریلیوں اور جلوسوں کے روٹ کلئیر رکھے جاٸینگے۔
🔸جہاں پر لاڑکانہ رینج کے 9000 کے قریب پولیس افسر و جوان اپنے فراٸض سرانجام دینگے۔
جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ
نے تمام علماء کرام اور
عید میلاد النبیﷺ کے جلسوں اور ریلیوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ لاڑکانہ رینج پولیس ھروقت شہریوں کی حفاظت کی خاطر تیار ہے.
اس لیے اس خصوصی دن پر أپ کا تعاون درکار ہے۔
تاکے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی رکارڈنگ سمیت فزیکل سکیورٹی اقدامات کے ساتھ جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ أگاہی کے لیے پانچوں اضلاع کے اندر پولیس کنٹرول رومز کے قیام، اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اور جلوسوں کے چاروں اطراف سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے سادہ لباس میں ملبوس پولیس جوان تعینات کرنے کے ساتھ ٹریفک مینجمینٹ اور پارکنگ کا خاص خیال رکھنے کے احکامات جاری کیٸے۔
🔸اجلاس میں رینج کے پانچوں ایس ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔
✍️ترجمان رینج پولیس لاڑکانہ