Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

لاڑکانہ رینج پولیس  نے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بابت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

🚔 رینج پولیس لاڑکانہ 16 سیپتمبر 2024.

لاڑکانہ رینج پولیس 
نے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بابت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب
کے جاری کردہ احکامات پر آقا دو عالم سرور کاٸنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے اندر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
🔸سیکیورٹی پلان کے مطابق لاڑکانہ کے پانچوں اضلاع میں (153) ریلیوں اور  (16) جلسوں کے لیے (9000) پولیس افسران و جوانان عید میلاد النبی صلعم کے موقع پر فراٸض سرانجام دینگے۔
🔸لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر 
سخت اسنیپ چیکنگ سمیت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے بھی احکامات جاری کیٸے گٸے.
🔸لاڑکانہ رینج کے اضلاع سے ملنے والی سرحدوں, ہاٸی ویز اور ناکوں پر سیکیورٹی کو انتہاٸی سخت کرکے چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کیٸے گٸے۔
🔸ٹریفک پولیس کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
🔸ربیع الاول کے بابرکت ماہ کے بنسبت انچارج RIB انسپیکٹر طالب حسین ہیسبانی کی سربراہی میں علماء کرام اور پولیس افسران پر مشتمل واٹس اپ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے, مذکورہ واٹس اپ گروپ میں علماء کرام اور پولیس افسران آپس میں رابطے میں رہینگے۔

جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے رینج کے ایس ایس پی صاحبان کو احکامات جاری کرتے ہوٸے کہا کہ پولیس کو ناکوں, ہاٸی ویز پر الرٹ کریں,تاکہ شرپسند عناصروں,جراٸم پیشہ اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔
✍️شعبہ اطلاعات رینج پولیس لاڑکانہ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.