Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ساوتھ زون پولیس کی جانب سے " عوامی اجتماعات سے برتاؤ کی تربیت" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ایک روزہ سیمینار کا انعقاد گارڈن ھیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں قانون میرا محافظ نامی این جی او کے اشتراک سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیر نگرانی کیا گیا۔ قانون میرا محافظ کی پریذیڈنٹ مس فوزیہ طارق نے لیڈی پولیس افسران کو اس حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ تربیتی سیشن میں ساؤتھ زون پولیس کی لیڈی پولیس کو پریزینٹیشن اور لیکچرز کے زریعے سے آگاہ کیا گیا کہ احتجاج کے بارے میں پولیس کا ضابطہ اخلاق کیا ہونا چاہیے اور موجود قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے۔ ریاست کی طرف سے احتجاج کے قوانین ۔ مظاھرین کے ساتھ بات چیت۔ ایک پولیس افسر کے لیے اپنے جذبات کا اظہارِ کرنے ان پر قابو پانے کی صلاحیت ضروری ہے۔ تربیتی سیشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے تناؤ کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ نیٹ ورک کے اندر باھمی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے مفید معلومات شرکاء کو بتائی گئی. ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مظاھرین سے نمٹنا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ لوگوں کے حقوق کا معلوم ہونا چاہیے۔۔ پبلک پراپرٹی۔حکومتی پراپرٹی کو مظاھرے کے دوران نقصان سے محفوظ رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ افسران کو بتایا گیا کہ مظاھرین سے بات چیت لازمی پولیس کا سب سے پہلا اسٹیپ ہونا چاہیے۔ ھمارا کام فورس کے استعمال لیے آپ کو ٹریننگ دینا بھی یے۔۔ یہی تربیت آپ کو فیلڈ میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا طریقہ سیکھائے گی ۔ مظاھرین سے احسن طریقے سے نمٹنے کے لیے ساؤتھ زون پولیس کو پریکٹیکل کورسسز بھی کرائیں جائیں گے ۔ پرتشدد عوامی اجتماعات میں لیڈی پولیس کی ثابت قدمی۔ جذباتی ذہانت اور استقامت کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ورکشاپ میں سوال و جواب کا سیشن بھی کرایا گیا۔ شرکاء سے عملی مظاھرے اور لیکچر کے حوالے سے آرا لی گئی ساؤتھ زون پولیس کی 50 سے زائد خواتین پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ ساؤتھ زون پولیس کراچی
ساوتھ زون پولیس کی جانب سے " عوامی اجتماعات سے برتاؤ کی تربیت" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
ایک روزہ سیمینار کا انعقاد گارڈن ھیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں قانون میرا محافظ نامی این جی او کے اشتراک سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی زیر نگرانی کیا گیا۔
قانون میرا محافظ کی پریذیڈنٹ مس فوزیہ طارق نے لیڈی پولیس افسران کو اس حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔
تربیتی سیشن میں ساؤتھ زون پولیس کی لیڈی پولیس کو پریزینٹیشن اور لیکچرز کے زریعے سے آگاہ کیا گیا کہ احتجاج کے بارے میں پولیس کا ضابطہ اخلاق کیا ہونا چاہیے اور موجود قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے۔ ریاست کی طرف سے احتجاج کے قوانین ۔ مظاھرین کے ساتھ بات چیت۔ ایک پولیس افسر کے لیے اپنے جذبات کا اظہارِ کرنے ان پر قابو پانے کی صلاحیت ضروری ہے۔
تربیتی سیشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے تناؤ کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ نیٹ ورک کے اندر باھمی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے مفید معلومات شرکاء کو بتائی گئی.
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مظاھرین سے نمٹنا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ لوگوں کے حقوق کا معلوم ہونا چاہیے۔۔ پبلک پراپرٹی۔حکومتی پراپرٹی کو مظاھرے کے دوران نقصان سے محفوظ رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ افسران کو بتایا گیا کہ مظاھرین سے بات چیت لازمی پولیس کا سب سے پہلا اسٹیپ ہونا چاہیے۔
ھمارا کام فورس کے استعمال لیے آپ کو ٹریننگ دینا بھی یے۔۔ یہی تربیت آپ کو فیلڈ میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا طریقہ سیکھائے گی ۔ مظاھرین سے احسن طریقے سے نمٹنے کے لیے ساؤتھ زون پولیس کو پریکٹیکل کورسسز بھی کرائیں جائیں گے ۔
پرتشدد عوامی اجتماعات میں لیڈی پولیس کی ثابت قدمی۔ جذباتی ذہانت اور استقامت کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
ورکشاپ میں سوال و جواب کا سیشن بھی کرایا گیا۔ شرکاء سے عملی مظاھرے اور لیکچر کے حوالے سے آرا لی گئی ساؤتھ زون پولیس کی 50 سے زائد خواتین پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
ساؤتھ زون پولیس کراچی