Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
IG Sindh Ghulam Nabi Memon Visit to Special Branch
آئی جی سندھ/محکمہ اسپیشل برانچ/دورہ/ویری فیکیشن ایپلیکیشن/افتتاح۔۔۔
کراچی08،اگست 2024:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسپیشل برانچ سندھ کا دورہ کیا۔
آئی جی سندھ نے اسپیشل برانج کی جانب سے متعارف کردہ ویری فیکیشن ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کیا۔
ایپلیکیشن کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس، ائیرپورٹ انٹری،ملازمت،کریکٹر ویری فیکیشن،این جی اوز،ٹرسٹ، فاؤنڈیشن اور ایسوسی ایشن جیسی سہولیات کے لیئے درخواست جمع اور وصول کرسکیں گے۔
اس موقع پر ایڈشنل آئی جی،ڈی آئی جی، ایس ایس پیز اور محکمہ اسپیشل برانچ کے دیگرافسران موجود تھے۔
آئی جی سندھ کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کی جانب سے محکمہ کے مختلف امور اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں محکمہ اسپیشل برانچ کی جانب سے ترتیب کردہ مختلف سرگرمیوں پرمبنی گزشتہ اور رواں برس کی انٹیلی جینس رپورٹ سے متعلق تقابلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔
گزشتہ سال کی نسبت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بریفنگ
منظم جرائم کے خلاف موثر انٹیلی جنس سے اسمگلنگ، منشیات، اور ممنوعہ اشیاء کی نقل و حرکت میں بھی واضح کمی واقع ہوئی ہے۔بریفنگ
منظم جرائم کے گٹھ جوڑ کے خلاف بلا امتیاز رپورٹنگ اور موثر احتسابی عمل کے باعث ایسے جرائم کی روک تھام کو ممکن بنایا گیا۔
اسکریپ ڈیلرز کے خلاف اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے نتیجے میں متعدد ملزمان گرفتار ہوئے۔
اسپیشل برانچ کے مؤثر اقدامات کی بدولت چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ میں ملوث گروہوں کا کھوج لگایا گیا جسکے نتیجے میں اس قسم کے کرائمز میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
عوام کی سہولت کے لیے محکمہ اسپیشل برانچ کی جانب سے اسپیشل برانچ ویری فیکیشن سسٹم ایپلیکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔بریفنگ
محکمہ اسپیشل برانچ کو کریمنلزکے خلاف اپنا ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
محکمہ اسپیشل برانچ کی کارکردگی نہ صرف موثر بلکہ انتہائی متاثرکن ہونی چاہیے۔غلام نبی میمن
محکمہ کوجدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق موثرحکمت عملی اورتجاویز مرتب کریں۔آئی جی سندھ
محکمہ کو دور حاضر کی ضروریات کے مدنظر تنظیم نو کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
ہمیں ہیومن انٹیلیجنس سمیت ٹیکنالوجیکل اور ڈیجیٹل انٹیلی جینس سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔آئی جی سندھ