Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفیس سجاول میں منعقد کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سجاول زاھد حسین رند اور ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے قومی پرچم کو سلامی دی

آپریشن بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں آج ملک بھر میں یومِ تشکر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر حکومت سندہ اور سندھ پولیس، نے افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایس ایس پی سجاول نے ضلع سجاول پولیس کے چاک وچوبندہ دستے کے ہمراہ ڈی سی آفیس سجاول میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس پُروقار تقریب میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی "پاکستان زندہ باد" اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیئے۔

علاوہ ازیں، افواجِ پاکستان اور سندھ پولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پولیس افسران و جوانوں نے عہد کیا کہ وہ عوامی تحفظ اور ملکی سلامتی کے لئے ہر دم مستعد ہیں، اور وطن عزیز کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


✍️ترجمان ضلع سجاول پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.