Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر منشیات فروشی میں ملوث (A کیٹیگری) میں شامل ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
1۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی کارروائی
پولیس نے اے کیٹیگری کے مطلوب منشیات فروش رئیس ولد جمشید کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا۔ ملزم سے 510 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 11/2025 بجرم دفعہ B)3 (1)9) درج کیا گیا۔
2۔ تھانہ منگھوپیر کی کارروائی
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے خطرناک منشیات فروش راہل بلوچ ولد ہارون کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے 550 گرام چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم ماضی میں بھی درج ذیل مقدمات میں ملوث رہا ہے:
مقدمہ نمبر 521/2024 (تھانہ منگھوپیر)
مقدمہ نمبر 39/2021 (تھانہ نیپیئر)
مقدمہ نمبر 78/2020 (تھانہ AVCC/CIA)
3۔ تھانہ بلال کالونی کی کارروائی : پولیس نے A کیٹیگری منشیات فروش محمد نعمان عرف بکرا ولد محمد شمیم کو خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم سے 515 گرام چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ مقدمہ الزام نمبر 17/2025 درج کیا گیا۔
4۔ تھانہ مومن آباد پولیس نے انتہائی مطلوب 02 ملزمان منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار دونوں ملزمان کے نام انفارمیشن رپورٹ (IR) اور کیٹیگری "A" کے فہرست میں شامل تھا۔
گرفتار ملزمان سے تقریباََ ڈھائی کلو (2410 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں روحان ولد عبدالجبار (IR) اور شہزاد عرف ڈپٹی ولد نسیم (listed) شامل ہیں۔
گرفتار دونوں ملزمان قبل از بھی پولیس مقابلے، اقدام قتل، اسلحہ، چوری اور منشیات فروشی کے 09 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
*مزید* :
5۔ تھانہ ناظم آباد کی کارروائی : رات کے وقت گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
1۔ عمر شاہ ولد مومن شاہ: 1030 گرام چرس اور نقدی 1100 روپے برآمد۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ :
مقدمہ FIR نمبر 616/21 (تھانہ گلبرگ)۔
2۔ سید سمیر شاہ ولد مقصود شاہ: 510 گرام چرس اور نقدی 600 روپے برآمد۔
3۔ عبداللہ شاہ عرف عاطف عرف متا ولد سلیم شاہ: 510 گرام چرس اور نقدی 500 روپے برآمد۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ:
مقدمہ FIR نمبر 206/24 (تھانہ نارتھ ناظم آباد)۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 14/2025 بجرم دفعہ 9(i)3B اور 9(i)3C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون