Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن صاحب کے احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر گزشتہ رات ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا

Media Cell-DIGP West Zone

Dated: 10-02-2025

تھانہ حیدری مارکیٹ کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن

*کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا*

کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر کوثر نیازی کالونی کے علاقے میں کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اور ہوٹلوں کی بھی چیک کیا گیا۔

بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ بمعہ موبائلز ہمراہ نفری و موٹر سائیکل شاہین فورس کے جوانوں اور رینجرز کے DSR اور جوانوں نے حصہ لیا۔

لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.