Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق تھانہ شاہرہ نور جہاں پولیس کی کامیاب کارروائی۔
مورخہ: 17 اپریل 2025
شاہرہ نور جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور وہیکل لفٹنگ میں ملوث دو خطرناک ملزمان مظہر علی ولد حامد علی اور حسنین زیدی ولد شوکت حسین کو سخی حسن مین روڈ، بہزاد لکھنوی مسجد کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد نائن ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے، جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی ٹویوٹا سرف نمبر BD-7493 کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تھانہ تیموریہ میں مقدمہ الزام نمبر 307/2025 بجرم دفعہ 381-A کے تحت سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شاہرہ نور جہاں میں دو مقدمات
1. مقدمہ نمبر 251/2025
2. مقدمہ نمبر 252/2025
دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزم مظہر علی اور حسنین زیدی کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں جن میں ڈکیتی، اغواء، رہزنی اور گاڑی چوری شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی