Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ رات مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں پولیس مقابلے
مورخہ : 05 جون 2025
ویسٹ زون میں اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
*تھانہ بلال کالونی*
بلال کالونی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے بمقام سناٹا پٹی سیکٹر 5H سمیرا گارڈن کے قریب پولیس مقابلہ۔
دوران مقابلہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, موٹر سائیکل، چھینے ہوئے موبائیل فون برآمد.
*ملزمان کی شناخت*
1- محسن ولد ایاز
2۔ ساجد ولد نظر کے ناموں سے ہوئی ہے.
*تھانہ خواجہ اجمیر نگری*
تھانہ اجمیر نگری پولیس کا گزشتہ رات ڈکیت موٹر سائیکل لفٹرز کیساتھ بمقام سروس روڈ نزد U-4 زرینہ کالونی اندرون روڈ کے پاس پولیس مقابلہ۔
دوران مقابلہ 02 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
02 پسٹل 30 بور بمعہ لوڈ میگزین، موبائیل فون اور تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد۔
*شناخت ملزمان*
1۔ سراج عرف شیرا ولد میر عالم 2. وسیم عرف کالا ولد شبراتی کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ و دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی