Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 09 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 01 ساتھی ملزم فرار۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت انس سلیم ولد محمد سلیم اور ریحان ولد عباس کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 02 موبائل فونز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا اور پولیس کے حق میں نارے لگائے گئے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی