Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

مورخہ : 21 مئی - 2025

سپر مارکیٹ پولیس نے رہائشی مکان کی آڑ میں قائم گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑ لیا

ایس ایچ او سپر مارکیٹ عدنان بخآری کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر سپر مارکیٹ پولیس نے بڑی مقدار میں مضر صحت تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، کیمیکل اور پیکنگ میٹیریل برآمد کرلیا۔

دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان نے رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا ماوا کا کارخانہ بنایا ہوا تھا۔

دونوں ملزمان مضر صحت گٹکا ماوا بنانے میں مصروف تھے پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا ماوا کے پیکٹس ٫ ٹب میں تیار گٹکا ماوا، ڈرم اور بالٹیوں میں دو من کے قریب بھیگی ہوئی چھالیہ ٫ مختلف اقسام کے تمباکو کے 10 پیکٹس ٫ عمر دین ملائی پاؤڈر اور کیمیکل سمیت پیکنگ میٹریل کا سامان تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جواد ولد یاسین اور گلشن ولد مہتاب شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.