Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون جناب عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن
Dtae: 02 Dec, 2024
*پولیس اسٹیشن بلال کالونی: اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی بینک کیش لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ناکاش@نکو گینگ کے دو کارندے گرفتار*
گرفتار ملزمان کی شناخت
1- جمشید عرف جادو گر
2- شاہزیب عرف لنگڑا سے ہوئی
ملزمان نے گزشتہ دو چار قبل پولیس اسٹیشن پاپوش کی حدود سے اسلحہ کے زور پر 125 موٹر سائیکل موبائل فون کیش چھنا تھا۔
ملزمان نے دو روز قبل بلال کالونی کی حدود سے شہری کاشف سے موبائل لوٹا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے پاپوش کی چھنی ہوئی موثر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کا اہم ساتھی ناکاش موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ دو عدد 30 بور پستول بمع راؤنڈ ,چھینے ہوئے 8 سے موبائل فون برآمد۔
ملزمان کے قبضے سے چھنے ہوئے موبائل فون کے IMEI چینج کرنے والا سافٹ ویئر ڈیوائسز کمپیوٹر سسٹم برآمد۔
گرفتار اور مفرور ملزمان شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔
ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور نقدی رقم چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے تھے۔
شہریوں سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی۔
ملزمان بلال کالونی, نیو کراچی, ناظم آباد, پاپوش, اورنگی ٹاؤن, پاکستان بازار کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
بلال کالونی پولیس نے ملزمان کو تیکنیکلی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں ملزمان میں اسلحے اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
مفرور ملزم کی تلاش کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بلال کالونی میں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
گرفتار ملزم سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی