Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، 2 ڈاکو بلا ضرب گرفتار

DATE.17 November 2025

سرسید پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو بلا ضرب گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد خان عرف اسّو ولد صاحب خان اور محمد رضا عرف محمود ولد محمد ارشد شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز 9 ملی میٹر پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، جو تھانہ پیرآباد کی حدود سے چوری شدہ تھی۔ موٹر سائیکل کی تفصیلات کے مطابق میکر: Honda 125، ماڈل 2022 اور رجسٹریشن نمبر KPH-6646 ہے۔

واقعے کے بعد سرسید پولیس نے ملزمان کے خلاف دو مقدمات FIR 690/2025 (دفعہ 353/324/34) اور FIR 691/2025 (دفعہ 23(1)A) کے تحت درج کرلیے ہیں۔

گرفتار ملزم محمد رضا متعدد سنگین وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے، جس کے خلاف ماضی میں درج مقدمات میں ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہیں جن میں ڈیفینس، کلفٹن، گزری اور شریف آباد تھانوں کے مقدمات نمایاں ہیں۔

(1) FIR No. 321/2022 u/ s 392/397, PS. Defence,

(2) FIR No. 322/2022 u/s 23(1)A, PS. Defence,

(3) 100/2022 u/s 392/397, PS. Clifton,

(4) 207/2022 u/s 392/397/34, PS. Gizri,

(5) 326/2024 u/s 447/34, PS. Sharifabad.

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.