Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مورخہ 18 دسمبر 2024 بروز بدھ کو ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں اے ایس ائی سے سب انسپیکٹر کے عہدے پر 43 افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون

اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

اس پر رونق تقریب میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب اور ڈسٹرکٹ ویسٹ و سینٹرل انویسٹیگیشن کے ایس ایس پی صاحبان نے بھی شرکت فرمائی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون *عرفان بلوچ صاحب* نے *43* اے ایس آئی کو سب انسپیکٹر کے رینک لگاۓ جس میں *03* لیڈی اے ایس آئی بھی شامل تھیں۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اپنے مختصر کلمات میں افسران سے مخاطب ھوتے ھوۓ فرمایا کہ آپ تمام افسران جہاں کہیں بھی پوسٹ ھوں پوری ایمانداری, فرض شناسی, اپنی قابلیت اور اپنے پیشے کو مقدس رکھتے ھوۓ عوام کی ہر جائز پریشانی کو بروۓ کار لاتے ھوۓ اپنی خدمت سے تدارک کریں گے اور اپنی محنت و لگن سے پولیس کے محکمہ کو عزت دیں گے۔

تمام پروموشن پانے والے افسران نے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے خوشی خوشی تمام افسران کو رخصت کیا۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.