Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر مضر صحت گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Media Cell DIGP West Zone

Dated: 13-12-2024

تھانہ پیر آباد پولیس کا اندرون مکان قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ۔

ملزمان فرنٹیئر کالونی میں اندرون مکان بھاری تعداد میں گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کارخانے سے تیار گٹکا ماوا، 250 کلو چھالیہ، 75 کلو چونا، کیمیکل، تمباکو، ترازو، پیکنگ کے ریپرز، خالی ڈرم، ٹپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں اصغر شاہ ولد عبدالکبیر شاہ، محمد عزیز ولد میر بہادر، سوید ولد محمود اور ایاز ولد عبدالرزاق شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.