Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پیرآباد پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائی ۔۔

مورخہ 09 دسمبر ۔ 2025

بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک بے نقاب، منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔۔۔۔

انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پیرآباد پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائی ۔

منشیات اسمگلر/سپلائر 02 بین الصوبائی منشیات اسمگلر ملزمان گرفتار،

ملزمان سے 145 کلو ( 03 من) سے زائد منشیات کی کھیپ برآمد, سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ

کامیاب کاروائی کے دوران پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔

منشیات کی کھیپ ملزمان کی آلٹو کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی اور ضیاء الرحمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان پشاور کے رہائشی اعجاز اور صوابی کے رہائشی قیصر سے منشیات لیکر آتے تھے۔

گرفتار ملزمان آلٹو کار کے ذریعے منشیات کی کھیپ کراچی کے مختلف اڈوں و مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔

منشیات نیٹ ورک میں ملوث ملزمان اعجاز اور قیصر کی گرفتاری کے لیے کوشیشیں کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں کے دوران انسداد منشیات ٹاسک فورس نے گلستان جوہر، پاک کالونی، ملیر، منگھوپیر، پیرآباد اور دوسرے کئی علاقوں میں کارروائیاں کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ پکڑی ہے،  سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ

شہر میں انسداد منشیات کے لیے ٹاسک فورس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.