Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر نیو کراچی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر کامیاب پولیس کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
مورخہ: 22 جون 2025
نیو کراچی سیکٹر 11-I ذیشان پارک کے قریب رہائشی گھر میں قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں عمیر پٹھان ولد اختر، حمزہ ولد محمود، اور محمد عاطف ولد صلاح الدین شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران فیکٹری سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
3 ڈرم گیلی چھالیاں (ہر ایک 37 کلو، کل وزن 111 کلو)
2 کلو پتی گٹکا ماوا بنانے والی
2 کلو تیار گٹکا ماوا کے پیکٹ
100 تیار گٹکا ماوا کے پیکٹ
3 خالی ٹب
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم عمیر پٹھان نہ صرف IR لسٹیڈ ہے بلکہ اس سے قبل موبائل فونز کی IMEI تبدیل کرنے کے جرم میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 409/2025 بجرم دفعہ 3/4/6/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس