Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات کی روشنی میں ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کا بین الاضلاعی گروہ گرفتار کر لیا۔

August - 09, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے متعدد وارداتوں میں مطلوب 5 رکنی بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر کامران حیدر نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی، ملیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت

1۔ ارشد ولد محمد سعید، محمد جمیل ولد محمد مصطفیٰ، محمد سعید خان ولد محمد فرید، محمد عثمان ولد محمد اسلم، جہانگیر ولد مجیب الحق کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان سے 3 عدد 9 ایم ایم پستول، 2 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور، 13 راؤنڈ، نقدی، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب رہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن میں بینک سے نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.