Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بڑی کارروائیاں، اہم گرفتاریاں
مورخہ 28 اپریل 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس:
تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان ریحان ولد حق نواز اور حارث ولد تازہ خان کو CCTV فوٹیج اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم حبیب گل عرف پٹاخو اندھیرے اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، چھینی گئی موٹرسائیکل (نمبر KKF-7652) اور موبائل فون (Infinix) برآمد ہوئے۔ دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 68/2025 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس:
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور و مطلوب اسٹریٹ کرمنل احتشام عرف شانی ولد محمد اصغر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ڈکیتی، روبری اور پولیس مقابلے کے دو مختلف مقدمات میں مفرور و مطلوب تھا:
1. مقدمہ الزام نمبر 136/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیرات پاکستان تھانہ پاکستان بازار
2. مقدمہ الزام نمبر 137/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 تعزیرات پاکستان تھانہ پاکستان بازار
گرفتاری کے دوران ملزم سے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، نقد رقم اور زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی