Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ کے سخت احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون کی گٹکا ماوا خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر گزشتہ شب تھانہ منگھوپیر پولیس نے بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث 02 ملزمان کو کار سمیت گرفتار کرلیا۔

July 23, 2025

ملزمان کی کار سے 37 بوروں میں موجود 500 کلو تیار گٹکا ماوا اور 03 بوروں میں موجود 450 کلو چھالیہ برآمد ہوئی۔

سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبری AHR-905 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد وقاص ولد لیاقت علی اور نظام الدین ولد الٰہی بخش شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.