Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے گھروں میں ڈکیتیاں اور چوریاں کرنے والے ملزمان کے خلاف واضح احکامات و ہدایات کی روشنی میں
17 نومبر - 2025
ایس ایچ او منگھوپیر انسپیکٹر زبیر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھروں و بنگلوں میں تالے کاٹ کر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والے ملزمان کے خلاف گہرا تنگ کرتے ہوئے 08 رکنی ڈکیتوں کے 02 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
*شناخت ملزمان*
1۔ قیص خان ولد گل محمد
2۔ فہد ولد محمد اقبال
*ابتدائی انٹروگیشن*
ملزمان نے ابتدائی انٹروگیشن کے دوران بتایا کہ ان کا 08 افراد کا گینگ ہے اور ہم گھروں و بنگلوں کے تالے کاٹ یا توڑ کر گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور ایک سے دو گھنٹوں کے اندر اندر واردات کر کے وہاں سے نکل جاتے تھے۔
ملزمان کا مزید کہنا ہے کہ واردات سے قبل ہم ریکی کرتے تھے، جب گھر کے خاندان والے شادیوں، پارٹیوں یا کسی دیگر تقریب میں جاتے تھے تو ہم واردات کرتے تھے۔
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے گینگ کے ساتھ نارتھ ناظم آباد، شاہراہ نور جہاں، پیر آباد، اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر کے علاقوں میں متعدد بنگلوں و گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کر کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا مزید سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد پورے گینگ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون