Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
مورخہ : 05 مئی 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
1پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری 36 تیسر ٹاؤن میں کاروائی کرکے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 02 موبائل فونز، 05 ATM کارڈز، 02 والٹ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
برآمدہ موبائل فون تھانہ سرجانی کے علاقے سے راہگیر شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینا گیا ہے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 582/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
ملزمان کے زیر استعمال دونوں موٹر سائیکل نمبری KGT-1549 اور KPS-3409 تھانہ سرجانی اور تھانہ سچل سے سرقہ شدہ ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ہمزہ ولد عظیم، احمد ولد عثمان، شاہزیب ولد عبد المجید اور شاہ فیصل ولد علی گوہر شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی