Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز و منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔

مورخہ: 08 مئی 2025

*تھانہ پیرآباد پہلی کارروائی*

1- ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے میاں والی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم محمد سلیمان ولد محمد نواب کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KQD-4398 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے، جسکی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

*تھانہ پیرآباد دوسری کارروائی*

2- ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر میاں والی کالونی میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے ایک کلو سے زائد (1025 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کنڑول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اکرم خان ولد عالم خان اور عمران ولد اکرم خان شامل ہیں۔

3- ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے مورخہ 01 مئی 2025 کو راہگیر شہری محمد توصیف سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 564/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو اسلحہ کے زور پر راہگیر شہری کو واردات کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کرکے ملزم محمد منیب ولد جہانگیر اکبر کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا دراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکاہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 300/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی۔

2. مقدمہ الزام نمبر 303/2025 بجرم دفعہ 23 (i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ سرجانی۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.