Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر تھانہ گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک اور عادی منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
مورخہ:18 جولائی 2025
کارروائی گھوسیہ مسجد، قبائل کالونی، بلاک 11، ایف بی ایریا کراچی کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی
جس کے دوران دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان نہ صرف منشیات فروشی میں ملوث ہیں بلکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ بھی ہیں۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی:
1۔ مثل خان ولد افسر خان
2۔ شہزاد ولد محمد حسن
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے *مجموعی طور پر 47 گرام آئس* (منشیات) برآمد کی
جن میں سے 24 گرام مثل خان اور 23 گرام شہزاد سے برآمد ہوئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف ماضی میں بھی مختلف مقدمات درج ہیں۔
*ملزم مثل خان کے خلاف درج مقدمات:*
* مقدمہ نمبر 362/2020 بجرم 6/9-B تھانہ گلبرگ
* مقدمہ نمبر 225/2023 بجرم 9(i)3(b) تھانہ گلبرگ
* مقدمہ نمبر 192/2024 بجرم 9(2)3 تھانہ گلبرگ
*ملزم شہزاد کے خلاف درج مقدمات:*
* مقدمہ نمبر 34/2025 بجرم 9(2)1 تھانہ گلبرگ
* مقدمہ نمبر 267/2025 بجرم 381-A تھانہ جمشید کوارٹر
گرفتار ملزمان کے خلاف *امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ* کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 363/2025 تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس