Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی مومن آباد میں بڑی کاروائی، بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے اہم کارندے گرفتار۔
میڈیا سیل ویسٹ زون، کراچی
مورخہ: 20 جنوری 2025
ایس ایچ او مومن آباد نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر فقیر کالونی میں واقع مکان پر چھاپہ مار کاروائی کی۔
کامیاب کاروائی کے دوران مکان سے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 01 ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کاروائی کے دوران مکان/ سے چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کے انجن اور دیگر سامان کی ذیل برآمدگیاں ہوئیں۔
1. 03 عدد انجن نمبری (نمبر: 2425142)
2. 15 عدد موٹرسائیکل ٹینک
3. 03 عدد موٹرسائیکل سیٹس
4. 20 عدد ہینڈل، ڈبل اسٹینڈ، رم، بریک لیور، رئیر چمٹا، فرنٹ فٹ ریسٹ لیور، سلینسر، مڈگارڈ و دیگر سامان برآمد ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق برآمدہ 03 انجن ان موٹرسائیکلز کے ہیں جوکہ چھینی/چوری کی گئی ہیں۔
جبکہ تمام تر برآمدہ چیچس/پارٹس چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کے ہیں، جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے، جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں عمران، محمد مستقیم، رضوان، محمد طلحہ، ارسلان اور محمد کاشف ولد غلام رسول شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی