Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ زون پولیس کراچی کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

مورخہ: 09 مئی 2025

1۔ تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر قصبہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان مبشر ولد محمد اسحاق، اسحاق ولد عیسیٰ اور احمد ولد شبیر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 460 پڑیاں گٹکا ماوا (30 کلوگرام سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

2۔ تھانہ سر سید پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقرا یونیورسٹی، سیکٹر 7-B نارتھ کراچی کے قریب سے ایک ملزم رشید احمد ولد محمد خان کو مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے 1 سے 2 کلوگرام مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 249/2025 بجرم دفعہ 4/8(1) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.