Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری۔
مورخہ: 07 دسمبر 2024
ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ غیر ملکیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او اورنگی کے زیر نگرانی ایس ایچ او مومن آباد ہمراہ نفری اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی*