Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آج مورخہ 07 جنوری 2025 بروز منگل کو ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں سب انسپیکٹر سے انسپیکٹر کے عہدے پر زون ویسٹ کے 11 افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون 
مورخہ : 07 جنوری 2025 

اس پر وقار تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل کنور آصف سرفراز صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے 11 سب انسپیکٹر کو انسپیکٹر کے رینک لگاۓ۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اپنے مختصر کلمات میں افسران سے مخاطب ھوتے ھوۓ فرمایا کہ آپ تمام افسران جہاں کہیں بھی پوسٹ ھوں پوری ایمانداری, فرض شناسی, اپنی قابلیت اور اپنے پیشے کو مقدس رکھتے ھوۓ عوام کی ہر جائز پریشانی کو بروۓ کار لاتے ھوۓ اپنی خدمت سے تدارک کریں گے اور اپنی محنت و لگن سے پولیس کے محکمہ کو عزت دیں گے۔

تمام پروموشن پانے والے افسران نے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے خوشی خوشی تمام افسران کو رخصت کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.