Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جناب انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر گزشتہ شب ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا تھانہ پیرآباد کے علاقے میں کامیاب کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کامیاب سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 03 عادی جرائم پیشہ ور ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حسنین کھوسہ ولد عبدالقادر، عرفان شاہ ولد سلطان شاہ اور جمال شاہ ولد پیر نعمت شاہ شامل ہیں۔
سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی اور متعدد مشتبہ اشخاص کی تصدیق بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی گئی۔*گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے 15 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی