Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منشیات فروشی میں ملوث چار رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار۔ چھ کلو سے زائد چرس، موبائیل فونز اور فروختگی رقم برآمد
مورخہ: 11 جولائی 2025*
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحبان کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر تھانہ پیرآباد پولیس نے چار رکنی منشیات فروش گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار تمام ملزمان کے نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست *کیٹیگری A* " میں شامل تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر پراچہ قبرستان کے قریب کاروائی کرکے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے *چھ کلو سے زائد (6660 گرام) چرس، موبائل فونز اور فروختگی* کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنڑول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
*ملزمان کے نام* :
گرفتار ملزمان میں گل زمان ولد مصری خان، منیر احمد ولد صالح محمد، طفیل ولد طاہر اور حماد ولد گل زمان شامل ہیں۔
منشیات فروشوں کا سرغنہ گل زمان ولد عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
1۔ مقدمہ الزام نمبر 957/2021 بجرم دفعہ 6/9 C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔
2۔ مقدمہ الزام نمبر 1024/2022 بجرم دفعہ 6/9-3 C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ نیو کراچی۔
3۔ مقدمہ الزام نمبر 14/2023 بجرم دفعہ 9(i) 3(C) نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔
4۔ مقدمہ الزام نمبر 32/2025 بجرم دفعہ 9(i) 3(C) نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔
5۔ مقدمہ الزام نمبر 33/2025 بجرم دفعہ 23 (i) A اسلحہ ایکٹ تھانہ پیرآباد۔
6۔ مقدمہ الزام نمبر 34/2025 بجرم دفعہ 392/39/34 ت پ تھانہ پیرآباد۔
ملزم حماد ولد گل زمان بھی عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ڈکیتی کی واردات میں جیل جا چکا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون