Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 28 SEPTEMBER-2025
1- ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم زاہد شاہ ولد غلام شاہ کو گرفتار کیا۔
ملزم کے زیراستعمال موٹرسائیکل نمبری KNN-2694 پاکستان بازار کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 484/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
2- ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم انایت اللہ ولد نور علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی